کتب بینی کی عادت سے

کتب بینی کی عادت سے "عمر" پر کیا اثرات پڑتے ہیں؟


ویب ڈیسک (24نیوز) کتابوں کے پڑھنے سے  جہاں علم میں اضافہ ہوتا ہے وہیں عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جی ہاں امریکی یونیورسٹی کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تحقیق کے ذریعے اس بات کا پتا چلایا ہے۔

یوں تو کتب بینی کے رجحان میں روز بروز کمی ہوتی جارہی ہے، کیوں کہ انٹرنیٹ نے کتابوں کی جگہ لے لی ہے لیکن آپ اس تحقیق کو جاننے کے بعد کتابوں سے مطالعے کا شوق بڑھا لیں گے کیونکہ ریسرچ نے ثابت کیا  ہے کہ روز آدھا گھنٹہ کتابیں پڑھنے سے موت کے تناسب میں 23 فی صد کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتابوں کا مطالعہ کرنے سے اعصابی نظام بہتر رہتا ہے اور تھکن کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کتابیں دل کی بیماریوں اور فالج جیسی بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔