کھیرا صحت کیلئے کتنا اہم؟ جانئے حیرت انگیز فوائد

کھیرا صحت کیلئے کتنا اہم؟ جانئے حیرت انگیز فوائد


( 24 نیوز ) کھیرا ایک ہلکی اور جسم کو تروتازہ کرنے والی سبزی ہے۔ غذائیت سے بھر پور، قدرتی طور پروٹامنز اور معدنیات کی ایک مجموعہ ہے۔ اس میں موجود غذائی اجزاء جسم کے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور جسم کو مختلف بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہر غذایات اور صحت کے مطابق اس کے حیرت انگیز فوائد حیران کن ہیں۔

جلد کے لیے بہتر

کھیرے کا رس نکال کر اگر اسے جلد پر لگایا جائے تو جلد کی چمک اور رنگت میں کافی بہتری آتی ہے، اس میں موجود پوٹاشیم خشک جلد کے لیے مفید ہے۔ کھیرے کو سلائس کی طرح گول گول کاٹ کر روزانہ 8 سے 10 منٹ تک آنکھوں پر رکھنے سے ان کے گرد موجود سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں اور آنکھوں کے ار گرد سوجن میں بھی کمی آتی ہے۔

جسم میں پانی کی کمی دور کرتا ہے

گرم موسم جسم پر بہت اثر انداز ہوتا ہے، پسینے کے ذریعہ نکلنے والے پانی کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ کھیرے میں 95 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ کھیرا بنیادی طور پر پانی کا مرکب ہے۔ گرمیوں میں خاص طور پر کھیرے کے روزانہ کے استعمال سے آپکا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوگا آپ ترو تازہ اور صحت مند رہیں گے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

آپ کم کلوریز والے کھانے کو باہر تلاش کر رہے ہوتے ہیں جسے کھا کر آپ بہتر اطمینان محسوس کرتے ہیں تو کھیرا آپ کا صحیح انتخاب ہوگا۔ وزن میں کمی کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے بہترین ڈائٹ پلان ہے اور وزن بڑھنے نہیں دیتا۔

کینسر اور امراض قلب سے بچاؤ

کھیرا بہت سے وٹامنز کا مجموع ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں 3 ایسے مرکبات شامل ہیں جو کہ کینسر کے اثرات کو کم کرتے ہیں۔ یہ 3 مرکبات لیرسیریجنل، پائینیرسینل اور سیوکوسولیریسلنل کے نام سے جانے جاتے ہیں، جو دل کے امراض اور کینسر سے بچاتے ہیں۔

کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی روک تھام سے بچاؤ

کھیرے کے اندر موجود مرکبات نہ صرف اسی کام نہیں آتے، بلکے یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ سٹرولس ایڈز کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتا ہے۔ پوٹاشیم کی وافر مقدار موجود ہے، میگنیشیم اور غذائی ریشہ آپ کے بلڈ پریشر کو نارمل رکھتا ہے۔