عدالت کا بیرسٹر حسان نیازی کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم

عدالت کا بیرسٹر حسان نیازی کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم


لاہور(24نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بیرسٹرحسان نیازی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کےجج ارشد حسین نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئےحسان نیازی کو پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔حسان نیازی کی عبوری درخواست ضمانت میں15جنوری تک توسیع کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی پی آئی سی حملے میں مشتعل وکلا کے ساتھ تصاویر میں دکھائی دیئے تھے جس کی بنا پر ان کا نام ایف آئی آر میں شامل ہے۔ کچھ دن تک حسان نیازی پولیس کی پہنچ سے دور رہے تاہم اچانک حسان نیازی منظر عام پرآئے اور عدالت سے قبل از وقت گرفتاری ضمانت لے لی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔