مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی

مری میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی


مری (24نیوز) ملکہ کوہسار مری میں کچھ دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا اور درجہ حرارت منفی ہونے سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے.

برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاحوں نے بڑی تعداد میں مری کا رخ کر لیاہے۔ سیاح خوبصورت لمحات کو اپنے کمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہےہیں ۔بچے ایک دوسرے پر برف کے گولے مار کر خوش ہو رہے ہیں، وادی کے نظارے بھی مزید نکھر گئے ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری  کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔