ڈاکٹر عامر لیاقت اور مہوش حیات لڑ پڑے

ڈاکٹر عامر لیاقت اور مہوش حیات لڑ پڑے


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت اورمہوش حیات ٹوئٹرپرآمنے سامنے آگئے۔

اداکارہ مہوش حیات نےایرانی کمانڈرقاسم سلیمانی کی شہادت پرٹویٹ کیا۔انہوں نے لکھا ہےیقین نہیں آرہا کہ نئےسال کےصرف72گھنٹے بعددنیا جنگ کےدہانےپرآگئی ہے۔ اللہ ہماری حفاظت کرے۔ ڈاکٹرعامرلیاقت نےری ٹویٹ کیا کہ آپ کوتمغہ امتیازدینےکاہرگزمطلب یہ نہیں کہ آئٹم گرل اس طرح کےامتیازی بیانات دے۔ اگرقاسم سلیمانی زندہ ہوتے توکیاآپ کوپرفارم کےلیےایران میں بلاتے؟ مہوش حیات بھی اس پرخاموش نہ رہیں۔ عامر لیاقت کولکھا کہ ایک آئٹم گرل اپنی رائے دینےکاجمہوری حق رکھتی ہے اورآپ اسے اپنا ذاتی مذاق بناتے ہیں ویسے اس واقعے کاکیا ہوا، جس میں آپ نے میرے خلاف لوڈویڈنگ کامقدمہ درج کرانا تھا۔ میں بے چینی سے انتظارکررہی ہوں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔