ڈونلڈٹرمپ دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئے

 ڈونلڈٹرمپ دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئے


برلن(24 نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ دنیا کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئے،جرمن باشندوں نے ڈونلڈٹرمپ کودنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ قراردےدیا،شمالی کوریا کےسربراہ کِم جونگ اُن دوسرے خطرناک لیڈرقرارپائے۔

امریکا کی جنگجو پالیسیاں ہمیشہ سے تنقید کا شکار رہی ہیں لیکن صدرڈونلڈٹرمپ کے آنے کے بعد سے ان پالیسیوں میں شدت آ گئی ہے۔ ڈونلڈٹرمپ کی جنگجوطبیعت نے دنیا کے امن کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔

عراق میں ایرانی جنرل کی شہادت کے بعد امریکا اورایران میں کشیدگی کے باعث دنیا عالمی جنگ کے دہانے پرکھڑی ہے، جرمنی کے باشندوں نے بھی ڈونلڈٹرمپ کودنیا کے امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق نئے سروے میں جرمنی کے 41فیصدشہریوں نے ڈونلڈٹرمپ کو دنیا کیلئے خطرہ قراردیا ہے۔دوسرا نام شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کارہا جنہیں 17فیصدجرمن شہریوں نے دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ سمجھا،جرمن باشندوں نے تیسراخطرناک ترین عالمی لیڈرروسی صدرولادی میرپوٹن اورایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کومشترکہ طورپرقرار دیا۔8فیصد جرمن باشندوں کے خیال میں پوٹن اورخامنہ ای دنیا کیلئے خطرہ ہیں۔

اس طرح 7فیصدجرمن باشندوں نے چین کے صدرشی جن پنگ کو دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قراردیا۔ جرمنی امریکا کابڑا اتحادی ہے اس کے باوجودجرمن کے نزدیک ڈونلڈٹرمپ دنیا کیلئے بڑا خطرہ  ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer