بچوں کیلئے خوشخبری، موسم سرما کی تعطیلات بڑھ گئیں

بچوں کیلئے خوشخبری، موسم سرما کی تعطیلات بڑھ گئیں


لاہور ( 24نیوز ) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے صوبے میں تمام سکول 13 جنوری 2020 سے کھلیں گے.

تفصیلات کے مطابق موجودہ موسم کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے صوبے میں تمام سکول 13 جنوری 2020 سے کھلیں گے.

قبل ازیں لاہورسمیت پنجاب بھرمیں  موسم سرما  کی تعطیلات کےبعد سرکاری اورنجی سکولز کھل گئے،تعطیلات ختم ہونےکےبعد بارش اور سخت سردی میں بچےدستانےاور ٹوپیاں پہنےکپکپاتےہوئے  سکول  جاتےدکھائی دیئے،معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ سردی بہت زیادہ ہے،چھٹیوں میں اضافہ ہونا چاہیے۔

بچوں کی صحت بارے پریشان والدین نے شکوہ کیا کہ ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سےمحکمہ تعلیم بےخبرنظرآتا ہے،چاہے سوئیٹر پہنیں یا ٹوپی، بچوں کو اسی سردی سےلڑتے ہوئےسکول جانا پڑے گا۔