سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کا حکم

سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کا حکم


ڈھاکا(ویب ڈیسک)بد عنوانی میں ملوث سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کا حکم مل گیا،عدالت نے احکامات جاری کردیے۔

بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کے احکامات دیے ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے اور یہ تمام افراد مفرور ہیں۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے 2017 میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس کے بعدسریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر فرار ہو گئے کہ ان پر استعفے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer