ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی


کراچی(محمودریاض)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا طویل عرصے علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے عامر سلیم مانڈوی والا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم عامر سلیم مانڈوی والا طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے،عامر سلیم مانڈوی والا کی نماز جنازہ بوہری مسجد نورباغ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان نورباغ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، تدفین میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی۔

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹےکی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار  کیا، ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان عامر سلیم مانڈوی والا کی وفات انکے خاندان کیلئے بڑاصدمہ ہے اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کویہ صدمہ برداشت کرنےکاحوصلہ عطافرمائے!