کس میں ہے کتنا دم؟ قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا

کس میں ہے کتنا دم؟ قومی کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا


لاہور(24 نیوز)کس میں ہے کتنا دم؟ کون کتنا کھیل سکتا ہے؟ کون کتنا فٹ ہے؟ پی سی بی قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لے گا۔

ابتدائی مرحلے میں 10کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے، وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے ٹیسٹ 20جنوری سے شروع ہوں گے۔

2020ء پاکستان کیلئے بہت اہمیت کا حامل سال ہے، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ بھی آسٹریلیا میں ہوگا،اس میں مکمل فٹ ٹیم ہی دیگر حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے گی، اسلئے فٹنس پر خاص توجہ دیں،کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیا جائیگا۔اس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کے ساتھ دیگر کو بھی مدعو کیا گیا ہے، یویو ٹیسٹ کے ساتھ ایک کلومیٹر کی دوڑ لگوائی جائیگی،اس کے بعد ٹرینر جم میں مختلف طریقے سے فٹنس جانچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش سے سیریز جنوری کے اواخر میں شروع ہونی ہے۔البتہ اب تک اس پر سیاہ بادل ہی چھائے ہوئے ہیں ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم اورٹیسٹ قائد اظہر علی ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیل رہے ہیں،بورڈ نے شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer