ڈالر مہنگا ہوگیا

ڈالر مہنگا ہوگیا


کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر دوبارہ کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 6 پیسے کے اضافے سے 154 روپے 95 پیسے ہو گئی، یورو کی قدر 63 پیسے بڑھ کر 173 روپے 23 پیسےاور برطانوی پاونڈ کی قدر 62 پیسے کے اضافے سے 203 روپے 31 پیسے ہو گئی.

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کے اضافے سے 155 روپے 30 پیسے ہو گئی، یورو 30 پیسے مہنگا ہو کر 173 روپے 30 پیسے اور برطانوی پونڈ 50 پیسے مہنگا ہو کر 204 روپے کا ہو گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔