قائمہ کمیٹی برائے دفاع نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

قائمہ کمیٹی برائے دفاع نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی


اسلام آباد(24 نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی، بل کل قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےدفاع نےآرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ حکومتی رکن رمیش کمارنےدعویٰ کیاکہ کسی جماعت نےکسی قسم کی ترمیم پیش نہیں کی۔ وزیردفاع پرویزخٹک نےکہاکہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری متفقہ طورپرہوئی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کےمعاملےپرحکومت اوراپوزیشن کےدرمیان بیک ڈور رابطےجاری ہیں۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جےیوائی کےسینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری سےرات گئےملاقات ہوئی۔ ملاقات کےدوران آرمی ایکٹ میں ہونیوالی ترمیم پرمشاورت کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے مولانا عبدالغفور حیدری کو اعتمادمیں لینےکی کوشش کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer