حریم شاہ سے فون پر بات کا اعتراف ،شیخ رشیدنے خاموشی توڑدی

حریم شاہ سے فون پر بات کا اعتراف ،شیخ رشیدنے خاموشی توڑدی


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر ریلوے شیخ رشید نےحریم شاہ سے فون پر بات کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ سے فون پر بات کرنے کے معاملے پر اپنا مؤقف جاری کردیا،وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اگر فون پر بات کر لی تو کیا ہوا؟کوئی غلط بات نہیں کی ہے،حریم شاہ نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے نکاح کیا ہوا ہے جس پروزیرریلوے نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی نکاح نہیں کیا اور نہ ہی متعہ کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو متعہ کا مطلب ہی نہیں پتہ یہ ہوتا کیا ہے؟ جو کر رہے ہیں کرتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔