77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب


کیلیفورنیا (24 نیوز) 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

کیلیفورنیا میں 77 ویں گولڈن گلوب ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی،ہالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔

تقریب میں بہترین اداکاری کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘میں کام کرنے والے جیکوئن فیونکس نے اپنے نام کیا۔ فلم ’جڈی‘ میں کام کرنے والی اداکارہ رینی زیلویگر کو بہترین اداکاری پرجبکہ فلم ’1917‘ کوبیسٹ ڈرامہ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔ ’ونس اپون اے ٹائم ان ہالی ووڈ‘ کوبیسٹ میوزک اورکامیڈی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer