پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی


کراچی(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار ستائیس پوائنٹس گر گیا،کاروبار بھی کم ہوا،سرمایہ کاروں کے ایک سو انہتر ارب روپے ڈوب گئے۔

مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں چار سو سے ازئد پوائنٹس کی مندی پر ہوا،ٹریڈنگ کے دوران فروخت کے دباو سے مندی میں اضافہ ہی ہوتا رہا،کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار ستائیس پوائنٹس کی کمی سے اکتالیس ہزار دو سو چھیانوے پر بند ہوا،، تین سو انسٹھ کمپنوں کے شئیرز کا لین دین ہوا، تین سو پچیس کے شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی اور صرف اٹھائیس کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

خرید و فروخت میں سترہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، مجموعی طور پر چھبیس کروڑ چھیاسٹھ لاکھ شئیرز کا کام ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت ایک سو انہتر ارب اکیس کروڑ روپے کی کمی سے اٹھہتر کھرب سینتالیس ارب روپے رہ گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer