زلفی بخاری کی قسمت کا فیصلہ،بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا حکم

زلفی بخاری کی قسمت کا فیصلہ،بلیک لسٹ سے نام نکالنے کا حکم


اسلام آباد( 24نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی قسمت کا فیصلہ کردیا ہے، ان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور ان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔
زلفی بخاری نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جس پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کردہ فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے آج سنایا،عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جائے اور ان پر لگائی گئی سفری پابندیاں بھی ختم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا
یاد رہے کہ 12 جون کو زلفی بخاری عمران خان کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے جہاں امیگریشن حکام نے ان کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث انہیں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ہی ان کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔