سرکاری سکولوں میں اب وہ ہوگا جو پہلے کبھی نہ ہوا

سرکاری سکولوں میں اب وہ ہوگا جو پہلے کبھی نہ ہوا


لاہور(24نیوز) پنجاب کےسرکاری سکولوں میں اب کھیل کے میدان آباد ہوں گے، ہرسرکاری سکول میں کھیل کی تقریبات منعقد کرانالازم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےسرکاری سکولوں میں اب کھیل کے میدان آباد ہوں گے۔ہرسرکاری سکول میں کھیل کی تقریبات منعقد کرانالازم قرار دے دیا گیا۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن نےسی ای اوزکومراسلہ جاری کردیا۔ ہرسرکاری سکول میں کھیل کی سرگرمیاں منعقدکرانےکاحکم جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:طبی ماہرین نے ہڈیاں مضبوط بنانے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا 

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری نےسیکرٹرسپورٹس کوبھی احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ضلعی سطح پرسرکاری سکولوں میں سپورٹس کےمقابلےبھی منعقد ہوں گے۔ ہرسکول میں فٹبال،کرکٹ،بیڈمنٹن اوروالی بال کھیلی جائےگی۔ علاوہ ازیں سکولوں میں ہفتےمیں ایک دن سپورٹس پریڈ کیلئےبھی رکھاجائے۔ کھیلوں کےمقابلوں کیلئےضلعی سپورٹس آفیسررہنمائی کریں گے۔