بھارتی فلم ’’دھڑک‘‘20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بھارتی فلم ’’دھڑک‘‘20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


لاہور(24نیوز) بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی پہلی بھارتی فلم "دھڑک"بھی لاہوری سینما گھروں کی زینت بنے گی، ڈسٹری بیوشن کلب نے فلم کو ریلیز کرنے کا معاہدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی فلم دھڑک کو لاہورسمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کرنے کے لئے معروف پاکستانی تقسیم کار کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے معاہدہ کر لیا ہے ۔ جس کے تحت اب یہ فلم لاہور سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں20 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بالی وڈ کی حسینہ کو جان لیوا مرض لاحق 

 واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور اداکار شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھیتر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم نوجوانوں کے مسائل پر مبنی ہے جسے ہدایتکارشاشانک نے ڈائیریکٹ کیا ہے۔ فلم 20جولائی کو لاہور شہر کے 30 سے زائد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔