”اب صرف عمران خان “ تحریک انصاف کا نیا گانا آگیا

”اب صرف عمران خان “ تحریک انصاف کا نیا گانا آگیا


اسلام آباد( 24نیوز )”اب صرف عمران خان “پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل گاناگلوکار فرحان سعید کی آواز میں ریلیز کردیا گیا۔
یہ گانا پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم 2018 کے لیے جاری کیا ہے، جس میں ملک کے حالات کو اجاگر کرتے ہوئے تبدیلی کی نوید سنائی گئی ہے،اس گانے میں مثبت تبدیلی کے لیے آواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ 'بلے' پہ نشان لگانے سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، بے روزگاری ختم ہوگی اور بجلی، پانی اور دیگر مسائل حل ہوجائیں گے۔

گانے میں ملک کے نوجوانوں کو ترقی کا ضامن قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب نہ تو کوئی بھوکا سوئے گا اور نہ ہی تعلیم سے محروم ہوگا،یہ گانا 3 منٹ 48 سیکنڈز پر مشتمل ہے جسے اب تک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں اور شیئر بھی کر رہے ہیں،اس گانے میں عمران خان کی جدوجہد کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تاریخی مقامات اور خوبصورت مناظر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فرحان سعید کو انتخابی مہم گانے پر خوب سراہا اور کہا کہ ہمارے نوجوان تحریک انصاف کا مرکز ہیں، اس گانے کی تیاری پر مجھے فرحان سعید پر فخر ہے، جو انصاف کی تحریک کے لیے ہے،پی ٹی آئی ایک تصور ہے، جس کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے جوابی پیغام میں کپتان کا شکریہ ادا کیا۔