مریم نواز کی جگہ اب کون؟ نام سامنے آگیا

مریم نواز کی جگہ اب کون؟ نام سامنے آگیا


اسلام آباد(24نیوز) ایون فیلڈ فلیٹس کے ریفرنس میں سزا کے بعد مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کو الیکشن کے لئے بھی نااہل قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 127سے قومی اسمبلی اور پی پی 173سے پنجاب اسمبلی کی امیدوار تھیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن سے نااہلی کے بعد سابق ایم این اے ملک پرویز کے بیٹے علی پرویز ملک ان کی جگہ پر مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے تاہم ان کا انتخابی نشان ٹیلی ویژن ہوگا۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ 173 میں مریم نواز کے کورنگ امیدوار عمران شفیع کھوکھر کرکٹ وکٹ کے انتخابی نشان اب مسلم لیگ ن کی حمایت سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بڑے فیصلے سے پہلے’’بڑے انتظامات‘‘ کر لیے گئے 

 مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی مانسہرہ کے کچھ علاقوں اور ضلع طورغرپر مشتمل این اے 14 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار تھے تاہم عدالتی فیصلے کے مطابق اب وہ الیکشن نہیں لڑ سکتے۔ ان کے کورنگ امیدوار محمد سجاد جنگی ٹینک کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔