ٹریفک پولیس اب شناختی کارڈ پر چالان نہیں کریگی

ٹریفک پولیس اب شناختی کارڈ پر چالان نہیں کریگی


لاہور (24 نیوز) ٹریفک پولیس افسران نے وارڈنز کو شناختی کارڈ پر چالان کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کے پیش نظر وارڈنز 25 جولائی تک کاغذات اور لائسنس پر چالان کرینگے۔

  تفصیلات کے مطابق الیکشن کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس نے وارڈنز کو 25 جولائی تک گاڑیوں کے کاغذات اور لائسنس پر چالان کرنے کی ہدایت کردی۔ سی ٹی او  کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شناختی کارڈ ضروری ہے۔ اس لیے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ پر چالان کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔