اہلیہ کے ہوش میں آتے ہی نواز شریف کا وطن واپسی کا اعلان

اہلیہ کے ہوش میں آتے ہی نواز شریف کا وطن واپسی کا اعلان


24 نیوز : لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے نہیں سوچا، اس سازش میں شریک افراد کون ہیں؟ اپنے خلاف غداری کے فتوے بھی سنے۔ وہ وطن واپس آرہے ہیں اور اپنی جدوجہد جیل سے بھی جاری رکھیں گے۔

 لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا ہے کہ  اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو غدار تو کسی کوہائی جیکربنایا جاتا ہے۔ جس جدوجہد کا آغازکیا ہے اس میں اس طرح  کے فیصلے، سزائیں ملتی ہیں۔ اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو پھانسی دی جاتی ہے۔ انہوں نے اپنے ووٹرز سے اپیل کی کہ 25 جولائی کو ووٹ دے کر ان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنادیا جائے۔

نواز شریف نے اپنے ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنے خلاف ہونے والے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا کسی کرپشن پرنہیں دی گئی اور نہ ہی سزا سرکاری خزانے میں لوٹ مارکرنے پر نہیں دی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید

انہوں نے کہا کہ ، آج کے فیصلے میں نہیں بتایا گیا کہ میں نے جرم کیا کیا ہے؟ نواز شریف نے کہا کہ سزا پاکستان کی تاریخ کا 70سال کا رخ موڑنے پردی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ممبران کی وفاداریاں بندوق کی نوک پرتبدیل کرائی جاتی ہے، انتخابی امیدوار نااہل کرائے جاتے ہیں اور پارٹی کو انتخابی نشان سے محروم کرایا جاتا ہے۔

 یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد شریف خاندان میں پھوٹ پڑگئی

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے خلاف غداری کے فتوے بھی سنے، جس جدوجہد کا آغاز کیا ہے اس میں اس طرح کے فیصلے اور سزائیں ملتی ہیں، اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو پھانسی دی جاتی ہے، اس طرح کی جدوجہد میں کسی کو غدار تو کسی کوہائی جیکربنایا جاتا ہے، سیاسی اور بعض مذہبی جماعتوں سے دھرنے کرائے جاتے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے:  احتساب عدالت کا فیصلہ مسترد،شہباز شریف کا تحریک چلانے کا اعلان

نواز شریف نے کہا کہ میں نے نہ اپنے لیے اور نہ اپنی بیٹی کے لیے سوچا، میرے خلاف ہر وہ ہٹھکندہ اپنایا گیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ میں نے صرف 109 پیشیاں نہیں بھگتیں بلکہ غداری کے فتوے بھی لگائے گئے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے میری جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے، قوم کے سامنے وضاحت کرتا ہوں جدوجہد جاری رکھوں گا اور اس وقت تک جاری رکھوں گا جب تک اس ملک میں رہنے والوں کو آزادی نہیں مل جاتی۔

اہم خبر: مریم نواز کی جگہ اب کون؟ نام سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے یہ مقدمہ چلا کاش اسی رفتار سے ملک اور آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جاتی۔  نواز شریف نے بتایا کہ میری اہلیہ کی حالت تشویش ناک ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ میری ان کو جلد وینٹی لیٹر سے نجات دے۔