ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد شریف خاندان میں پھوٹ پڑگئی

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے بعد شریف خاندان میں پھوٹ پڑگئی


24 نیوز : واپس آیا جائے یا نہ جائے؟ شریف خاندان تقسیم ، شہبازشریف بھائی، بھتیجی کے واپس نہ آنے کے حامی، شہبازشریف ن لیگ کی کمان اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ مریم نواز پاکستان واپس آنے، الیکشن لڑنے کے لئے بضدم، منگل ،بدھ تک وطن واپسی کا اعلان متوقع ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولئے: نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

  24 نیوز کے مطابق نا اہل باپ بیٹی کی وطن واپسی اور گرفتاری دینے کے حوالے سے شریف خاندان کشمکش کا شکار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی صدر شہباز شریف چاہتے ہیں کہ نواز شریف اورمریم نواز وطن واپس نہ آئیں اور پارٹی کی کمان مکمل طور پر ان کے پاس ہی رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ایون فیلڈ ریفرنس:نواز شریف کو10،مریم نواز کو 7سال قید

لیکن دوسری جانب مریم نواز نہ صرف خود وطن واپس آکر گرفتاری دینا اور اپیل کا حق استعمال کرکے انتخابی عمل میں شامل ہونا چاہتی ہیں بلکہ وہ اپنے والد کے بھی واپس آنے پر بضد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے پارٹی رہنماوں سے مشورے شروع کر دیے ہیں۔