دودھ مہنگا ہوگیا

دودھ مہنگا ہوگیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا.شہری دودھ کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہوگئے۔ 

ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافہ کا اعلان کردیا ، سرکاری نرخ پر دودھ   94 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا تھا۔ اب دودھ کی قیمت 94 روپے فی لیٹرسے 104 کردی گئی ہے۔ ریٹیل کی سطح پر قیمت110 روپے فی لیٹر تک ہوجائے گی۔  شہریوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔