نیپرا نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا

نیپرا نے حکومتی دعوئوں کا پول کھول دیا


اسلام آباد(24نیوز)حکومت کا بجلی کے سیکٹرز میں کارکردگی کے دعوے لیکن حقیقت کچھ اور ۔ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی پر رپورٹ جاری کر دی۔

بجلی کی  تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹ 2017-18 جاری کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں کی کارکردگی ناقص قرار دے دی، نہ لائن لاسزز کم ہو ئے نہ چوری رکی اور نہ ہی شہریوں کو بلاتعطل بجلی مل سکی،لائن لاسز،بجلی چوری اورریکوری نہ ہونے سے قومی خزانے کو 64 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

نیپر ا رپورٹ کے مطابق 3 ارب یونٹ بجلی چوری اور لاسز کی نذر ہو گئی،ناقص تقسیمی نظام کے باعث کرنٹ لگنے سے 152 افراد جان سے گئے،سیفٹی معیار نہ ہونے سے بجلی کمپنیوں کے 72 لائن مین حادثات کا شکار ہوے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں شہریوں کو بروقت کنکشن فراہم کرنے میں بھی ناکام رہیں۔

کئی علاقوں میں نئے کنکشن 6 ماہ سے تعطل کے شکار رہے، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود کم وولٹیج اور ٹرپنگ کا مسلہ حل نہ ہو سکا، کے الیکٹرک بھی کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer