قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی؟ اہم خبر آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی؟ اہم خبر آگئی


لندن(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم وطن واپسی کے لئے لندن ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ شعیب ملک ، محمد حفیظ، محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیم کے ہمراہ نہیں آئیں گے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ سے جنوبی افریقا جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر دس سے 12 روز بعد پاکستان آئیں گے ۔ باؤلنگ کوچ اظہر محمود بھی اپنی فیملی کے پاس انگلینڈ میں قیام کریں گے ۔ کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے۔ شاداب خان ، عماد وسیم شاہین شاہ آفریدی اسلام آباد پہنچیں گے ۔ امام الحق ، حارث سہیل ، حسن علی ،آصف علی لاہور پہنچیں گے ۔ ورلڈکپ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بابر اعظم بھی لاہور پہنچیں گے۔ کوچنگ سٹاف اور منیجر طلعت علی بھی لاہور پہنچیں گے۔

کوئی بھی کھلاڑی لاہور کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو نہیں کرے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔