رنویر سنگھ نے بھارتی کرکٹر کپل دیو کا روپ دھار لیا،تصویر جاری

رنویر سنگھ نے بھارتی کرکٹر کپل دیو کا روپ دھار لیا،تصویر جاری


ممبئی(24نیوز)بالی ووڈ اداکاررنویر سنگھ نے بھارتی کرکٹر کپل دیو کا روپ دھار لیا،تصویر جاری کردی۔

اداکاررنویرسنگھ آج 34 برس کے ہوگئے اوراپنی سالگرہ کے موقع پرانہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی نئی فلم ’83‘ کی پہلی تصویرشیئرکی ہے، جس میں وہ ہوبہو سابق بھارتی کپتان کپل دیو کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں۔

 رنویرسنگھ فلم 83 میں کرکٹر کپل دیو کا کردارنبھارہے ہیں جب کہ فلم کی کہانی 1983 میں بھارت کے پہلے کرکٹ ورلڈ کپ کی جیت کے گرد گھومتی ہے جس میں کپل دیونے بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ 1983 میں ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کی وجہ  سے فلم کا نام 83 رکھا گیا ہے۔ہدایت کارکبیرسنگھ کی فلم میں دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھارہی ہیں، فلم اگلے سال 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer