ایف بی آر سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر سے کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) ایف بی آر نے ادارے سے  کالی بھیڑوں کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیر اعظم کی ہدایت پر ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ۔ ذرائع کے مطابق   چیئرمین ایف بی آر نے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا ۔کرپٹ اور بری شہرت والے افسران کی معلومات منگوا لی گئیں،کاروباری افراد کو ٹیکس معلومات لیک کرنے والے افسران کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ۔

سرمایہ داروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والے افسران کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ، تین سال تک ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران کو ہٹایا جائے گا،لمبے عرصے کی پوسٹنگ کسی افسر کو نہیں دی جائے گی، ہزاروں افسر کئی سالوں سے ایک ہی پوسٹ پر تعینات ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer