امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید ترین زلزلہ، شدت 7.1 ریکارڈ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شدید ترین زلزلہ، شدت 7.1 ریکارڈ


24نیوز: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل جمعرات کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 20سال بعد شدید ترین زلزلہ آیا ،ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شمال مشرقی ریاست لاس اینجلس سے 240 کلو میٹر دور شہر رجکریسٹ تھا، زلزلے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، سڑکیں اورعمارتیں بری طرح متاثرہوئیں، بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا آفٹرشاکس کے باعث پانی اورگیس کی پائپ لائنیں بھی پھٹ گئیں، ریاست کے کئی علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں، 159آفٹرشاکس ریکارڈ کیے گئے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔