انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہوچکا:نواز شریف

انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہوچکا:نواز شریف


اسلام آباد( 24نیوز ) ابھی الیکشن ہونے میں دو ماہ باقی لیکن ابھی سے دھاندلی کی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات دھاندلی کی بحث چلتی رہتی ہے اور اس کا آغاز ہو چکا ہے۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات میں دھاندلی کا ا?غاز اس وقت سے ہوا جب مجھے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے ہٹایا گیا اور مجھے زندگی بھر کے لئے نااہل کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر بات پر از خود نوٹس لیا جاتا ہے، جب مسلم لیگ (ن) کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تو کوئی نوٹس نہیں ہوتا، سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا گیا، کیا کوئی ایسی مثال موجود ہے کہ پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا ہو، تبدیلی کو کوئی روک نہیں سکتا، تبدیلی آ کر رہے گی جو ملک کے لیے ناگزیر ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا: عون چودھری
ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق عمران خان یا ان کے لوگوں کو معلوم ہوگا مجھے نہیں، اس سے متعلق صرف اخباروں میں پڑھ رہا ہوں۔