دنیا میں 29 اقسام کا کینسر پایا جاتا ہے, نئی تحقیق نے بھونچال برپا کر دیا


واشنگٹن (24نیوز) دنیا بھر میں 29 اقسام کا کینسر پایا جاتا ہے،  اس بات کا انکشاف واشنگٹن یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے دوران ہوا ہے،  آسٹریلیا واحد ملک ہے جہاں تمام اقسام کا کینسر پایا جاتا ہے۔

کینسر ایک موت،  ایک خوف کی علامت ہے۔امریکی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کینسر ایک نہیں بلکہ اس کی 29 اقسام ہیں اور یہ تحقیق 195ممالک پر کی گئی ہے  اور آسٹریلیا واحد ملک ہے جہاں تمام اقسام کا کینسر پایا جاتا ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: سب بیماریوں کا علاج ایک پھل میں،طبی ماہرین کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچا دیا 
دنیا بھر سب سے زیادہ جلد، پھیپھڑوں، دماغ، خون اور چھاتی کا کینسر عام ہے۔ خواتین میں سب سے زیادہ اموات چھاتی کے کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں،جبکہ مرد پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے مرتے ہیں۔

منگولیا وہ ملک ہے جہاں کینسر سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں،  اس فہرست میں نیوزی لینڈ دوسرے، امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔
شام وہ خوش قسمت ملک ہے جہاں کینسر سے مرنے والوں کی تعداد سب سے کم ہے۔  واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں 2016 تک کے اعدادوشمار شامل ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔