سپریم کورٹ کا امیدواروں کو کاغزات نامزدگی کیساتھ بیان حلفی جمع کرانے کاحکم


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے عام انتخابات کے خواہش مند امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانے کا زبانی حکم دے دیا۔

چیف جسٹس  ثاقب نثارنے  حکم دیا کہ امیدواران کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ بیان حلفی جمع کروائیں، بیان حلفی میں اثاثوں سے متعلق تمام تفصیلات درج کی جائیں، عدالت نے حکم دیا ہےکہ الیکشن کمیشن اور دیگر فریق مل بیٹھ کر بیان حلفی کا ڈھانچہ تیار کریں،جو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواچکے ہیں انہیں بھی بیان حلفی جمع کرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف چیف جسٹس کے بلانے پر بھی عدالت نہ آئے

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ تمام معلومات اس لیے مانگ رہے ہیں کہ مکمل انصاف مل سکے، بیان حلفی ریٹرننگ افسران کے سامنے ہوگا، یہ بیان حلفی ایسا ہوگا جیسے سپریم کورٹ کے سامنے دیا جارہا ہے، اگر اس میں کوئی بھی غلط اطلاع دی گئی تو براہ راست سپریم کورٹ ایسی شخصیت کےخلاف اقدام کرسکے گی، عدالت 184 کے تحت اختیار استعمال کرسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ نئے فارم کی ضرورت نہیں، کمیش بیان حلفی بناکر لائے گا اور اسے عدالتی حکم کا حصہ بنائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔