دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی

دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والے کھلاڑی


واشنگٹن(24نیوز) امریکی باکسرمے ویدرنے سب کو پیچھے چھوڑدیا، دنیا کے 2018 میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے، لیونل میسی دوسرے اورکرسٹیانورینالڈوتیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکا کے بزنس میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100 ایتھلیٹس کی سالانہ رینکنگ جاری کردی۔امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر 375 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔فوربز میگزین کی سالانہ رینکنگ میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون کھلاڑی شامل نہیں۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی 146 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو 142 ملین ڈالر کما کر سال کے تیسرے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ایتھلیٹس قرار پائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون

سب سے کمائی کرنے والے ابتدائی 10 ایتھلیٹس میں برازیلین فٹبالر نیمار، ٹینس اسٹار راجر فیڈر، باسکٹ بال کے اسٹار لیبرون جیمز اور اسٹیون کیوری اور این ایف ایل کے میٹ ریان اور میتھیو اسٹیفورڈ بھی شامل ہیں۔فہرست میں کرکٹ کی نمائندگی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کر رہے ہیں جو 31.5 ملین ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ 83ویں نمبر پر ہیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق 100 ٹاپ ایتھیلیٹس میں 22 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جس میں سے امریکا 66 ایتھیلیٹس کے ساتھ سرفہرست ہے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔