انتخابی دنگل:حمزہ شہباز اور مریم نواز کے حلقوں کا اعلان


لاہور( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے لاہور سے قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں کے نام سامنے آگئے، امیدواروں کو انٹرویوز کے لیے طلب کرلیا گیا ، حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان انٹرویوز کے بعد کیا جائے گا، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز بھی قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں میں شامل ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: انتخابات میں دھاندلی کا آغاز ہوچکا:نواز شریف

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے متوقع امیدواروں میں این اے 123سے ملک ریاض، این اے 124سے حمزہ شہباز ، این اے 125سے مریم نواز ، این اے 126سے مہر اشتیاق اور میاں مرغوب کے نام سامنے آئے ہیں۔
اسی طرح این اے 128سے شیخ روحیل اصغر، این اے 129 سے سردار ایاز صادق، این اے 130 سے خواجہ احمد حسان، این 131 سے خواجہ سعد رفیق، این اے 133 سے زعیم قادری، این اے 134 سے محمد شہبازشریف، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر کے نام سامنے آئے ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں