پاکستانی کا تیار کردہ فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوگا


  سیالکوٹ (24نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آغاز ہونے والا ہے، مقابلوں میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں، لیکن سیالکوٹ کے کاریگروں کے تیار کئے گئے فٹبال سے ورلڈ کپ کے میچ کھیلے جائیں گے۔

فیفا ورلڈ کپ پہلی بار 1930 میں کھیلا گیا، 2018 کا ورلڈ کپ چودہ جون سے روس میں شروع ہوگا۔ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم تو میدان میں نہیں ہوگی، لیکن ورلڈ کپ کے میچوں میں استعمال ہونے والا فٹبال کا سیالکوٹ میں تیار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کرکٹر شاداب خان نے 79 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

یوں تو دنیا کے کئی ممالک میں ہاتھ اور مشین سے فٹبال تیار کیئے جاتے ھیں لیکن سیالکوٹ کے کاریگروں کے تیار کئے گئے فٹبال کا کوئی جوڑ نہیں، پاکستانی کاریگروں کی مہارت کا اعتراف ساری دنیا کرتی ہے۔

عالمی مقابلوں میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال کا کھیلا جانا اس بات کو ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں سیالکوٹ کے کاریگروں کا کو نعم البدل نہیں۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔