بھارتی مصنفہ وزیر اعظم مودی پر برس پڑیں


نئی دہلی( 24نیوز )بھارت کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے وزیراعظم نریندر مودی پر برس پڑیں،کہتی ہیں انڈیا میں تشدد کے واقعات خوفزدہ کرنے والے ہیں۔


اروند دھتی رائے کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سمیت سب کو سڑکوں پر گھیر گھیر کر مارا جارہا ہے۔لوگوں کو سڑکوں پر گھیر گھیر کر مارا جا رہا ہے،بھارت میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات خوفزدہ کرنے والے ہیں، اور یہ سب کچھ وزیراعظم مودی کی وجہ سے ہے، یہ کہنا ہے بھارت کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے کا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:  ن لیگی حکومت نگران وزیر اعظم کیلئے بڑی مشکل کھڑی کرگئی
اروندھتی رائے کے مطابق نریندر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں فرق ہے، اروندھتی رائے کہتی ہیں کہ انڈیا میں تمام اہم اداروں پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ سکول کے نصاب کی کتاب کے سر ورق پر ہٹلر کو دنیا کے عظیم رہنماوں کے ساتھ رکھا جا رہا ہے، حالات یہ ہیں کہ سپریم کورٹ کے چار ججوں کو میڈیا کے سامنے آنا پڑا، ایسا تو پہلے کبھی نہیں ہوا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں