پاکستان سے کینو کی برآمد 3 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی

پاکستان سے کینو کی برآمد 3 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی


24 نیوز : پاکستان سے کینو کی برآمد 3 لاکھ 70 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔ کچھ ہماری پیداوار بہتر ہوئی۔ کچھ دوسرے ملکوں کی پیداوار کم ہونے سے بیرون ملک فروخت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں سیزن میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 70 ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا جو گزشتہ سال سے 45 ہزار ٹن زیادہ اور ملکی تاریخ کا نیا رکارڈ ہے.

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایران سے باقاعدہ تجارت شروع ہونے سے کینو کی برآمد میں مزید 50 سے 80 ہزار ٹن کا اضافہ ہو سکتا ہے. رواں سیزن کینو کی برآمد سے 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے.

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس ناکام، عید پر نئے نوٹ ملنا مشکل

ایسوی ایشن کے مطابق اس سال پاکستان میں کینو کی پیداوار بہت اچھی ہوئی جبکہ مراکش اور دوسرے چند ممالک کی پیداوار کم ہونے سے بھی پاکستان کی مارکیٹ بڑھ گئی.

سی پیک مکمل ہونے کے بعد پاکستانی کینو کا سڑک کے راستے چین برآمد شروع ہونے کا بھی امکان ہے۔ دو تین سال میں پاکستان 50 سے 80 ہزار ٹن تک کینو چین برآمد کر سکتا ہے۔