’’بیٹا میں تو آپ کو کلرک بھی نہ رکھوں‘‘

’’بیٹا میں تو آپ کو کلرک بھی نہ رکھوں‘‘


24 نیوز : ریحام خان تہلکہ ایکسپریس ابھی رکتی نظرنہیں آتی۔ مخالفین پرکڑی تنقید کرتے ہوئے ریحام خان نے اپنے ٹویٹر پیغامات سے کئی دعوے داروں پرخوب طنزیہ وار کیے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

  24 نیوز ذرائع کے مطابق جہاں مبینہ کتاب لیکس نے کئی چہروں کو داغدار کیا تو وہیں ریحام خان پر بھی کئی دعوے دار سامنے آئے۔ گلوکار سلمان احمد اور صحافی مبین رشید نے ریحام خان کے بارے میں کئی دعوے کیے۔ لیکن سبھی دعووں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ریحام خان نے کسی کو کنگلا تو کسی کو کم پڑھا لکھا کا خطاب دے ڈالا۔

ریحام خان کے پروڈیوسر ہونے کا دعویٰ کرنے والے صحافی مبین رشید کو ٹویٹر پر ریحام خان نے ٹھنڈا کردیا۔ ٹویٹر پیغام میں نام لیے بغیر طنز کے تیر برساتے ہوئے ریحام نے لکھا بیٹا میں تو آپ کو کلرک بھی نہ رکھوں۔

پڑھنا مت بھولئے: میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا: عون چودھری

اگلی ہی ٹویٹ میں ریحام نے اپنے ٹی وی پروڈیوسروں کے نام بھی بتادیے۔ ریحام نے جنون بینڈ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار سلمان احمد کے دعووں کو بھی جھوٹا قرار دے دیا۔ اپنی ٹویٹ میں پھر طنز کا سہارا لیتے ہوئے سلمان کو ناکام گلوکار توقرار دیاہی ساتھ ہی کنگلا کا خطاب بھی دے ڈالا۔