ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے چپ توڑ دی


24 نیوز : ریحام خان کی متنازعہ کتاب پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کو بھی تحفظات، برطانیہ سے کتاب پبلش ہو نے پر ریحان کو ہرجانے کے دھمکی بھی دے دی۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریحام خان کی کتاب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 24 نیوزذرائع کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کا بھی ریحام خان کی کتاب پر شدید رد عمل، جمائمہ نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا ہے کہ لگتا ہے جس طرح کا گھٹیا مواد ہے۔ اس کتاب میں اسے کو شائع نہیں کرے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان کے صبر کا پیمانہ لبریز، مخالفین کو کھری کھری سنادی

دوسری جانب تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ریحام خان کی کتاب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیت حمزہ علی عباسی بھی ریحام خان پرخوب برسے، جس سے دونوں میں میں سوشل میڈیا پرجنگ چھڑ گئی۔ اداکار حمزہ عباسی نے کتاب سے کچھ مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو ریحام بھڑک اٹھیں۔

پڑھنا مت بھولئے: میں نے خود ریحام کو علیم خان سے ایک کروڑ مانگتے دیکھا: عون چودھری

دوسری جانب ریحام خان کا کہنا ہے کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید بھی کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے،عمران نے میرے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا،ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟