آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد


24 نیوز : نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے عہدہ سنبھالنے پر نگران وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگران وزیراعظم جسٹس (ر)ناصرالملک سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عہدہ سنبھالنے پر نگراں وزیراعظم ناصرالملک کو مبارکباد دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعظم کے وزارت خزانہ کو جامع پالیسی بنانے کے احکامات جاری

علاوہ ازیں ملاقات میں پاک آرمی سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی سلامتی ، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے آئندہ عام انتخابات میں امن وامان کی فضا قائم رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔