پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے انٹرمیڈیٹ بورڈ مردان سے ہاتھ کر گئی

پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے انٹرمیڈیٹ بورڈ مردان سے ہاتھ کر گئی


مردان ( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت جاتے جاتے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ مردان کے ساتھ ہاتھ کر گئی۔

24 نیوز کے مطابق طلباء و طالبات سے فیسوں کی مد میں لی جانے والی ستائیس کروڑ روپے کی رقم سپورٹس کمپلیکس پر لگا دی۔ یہ رقم مردان بورڈ نے یہاں پر بننے والے دفاتر، رہائشی کالونی اور سپورٹس کمپلیکس کے لیے رکھی تھی۔

بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے بورڈ سپورٹس کمپلیکس کے لیے کوئی فنڈ نہیں دیا۔ 10کروڑ مزید اس سپورٹس کمپلیکس پر لگیں گے۔ وہ بھی طلباء وطالبات سے لی گئی فیسوں سے ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خود کو کیپٹن ظاہر کر کے لوٹنے والا طالب علم گرفتار

ذرائع کے مطابق دو سو کنال زمین سابق وزیراعلیٰ حیدر ہوتی نے دی تھی لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے اپنی واہ واہ کے لیے طلبا و طالبات کے پیسے اڑا دئیے۔ صرف سپورٹس کمپلیکس بن گیا۔ مردان بورڈ کے دفاتر اور رہائشی کالونی نہ بن سکی۔

تبدیلی کے دعویدار اپنی واہ واہ کے لیے طلباء و طالبات کا فنڈ اڑا لے گئی۔ کوئی پوچھنے والا نہیں۔ بورڈ سپورٹس کمپلیکس پر لگائی گئی رقم کی کاپی ٹوینٹی فور نیوز کو موصول ہو چکی ہے۔