گل بخاری کے اغوا اور اسد کھرل پر تشدد کے واقعات پر نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

گل بخاری کے اغوا اور اسد کھرل پر تشدد کے واقعات پر نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب


 اسلام آباد (24 نیوز) اسد کھرل پر حملہ اور گل بخاری پر تشدد کے واقعات، سینیٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمن مصطفی نواز کھوکھر نے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ انکا کہنا ہے کہ صحافی پر حملہ اور ایک کا اغوا آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملا اٹھایا جائے گا۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمن سینیٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا آئی جی پنجاب سے 48 گھنٹوں میں واقعات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب صحافی پر حملہ اور اغوا کے واقعات کی جمعہ کو رپورٹ پیش کریں۔ اسد کھرل پر حملے اور گل بخاری کے اغوا کے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث ہیں۔ یہ واقعات اظہار رائے اور صحافت کی آئینی حقوق پر حملے ہیں۔

مصظفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایک صحافی پر حملہ اور ایک کا اغوا آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، صحافیوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملا اٹھایا جائے گا، آزادی صحافت پر کوئی بھی حملہ برداشت نہیں کریں گے۔