کوئٹہ: دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید

کوئٹہ: دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ، کانسٹیبل شہید


کوئٹہ ( 24 نیوز ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

24 نیوز کے مطابق ارباب کرم خان روڈ پر مسجد کے سامنے کھڑی پولیس وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل سعید احمد لانگو شہید جب کہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے، جوابی کارروائی میں 6دہشتگرد ہلاک

واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ کوئی پہلا نہیں ہے بلکہ کوئٹہ جیسے شہر میں ایسے واقعات اب معمول بن چکے ہیں۔ آئے روز شہادتیں ہو رہی ہیں جس پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آ رہی ہے۔