ریحام کے پاس موجود کپتان کے بلیک بیری میں آخر کیا ہے؟


 24 نیوز: ریحام خان کے پاس عمران خان کا موبائل فون، جس پر پوری پی ٹی آئی پر لرزہ طاری ہے۔ کیاعائشہ گلالئی کو گندے میسج اسی بلیک بیری سے گئے تھے؟

  ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس عمران کا ایک بلیک بیری ہے، جس سے پی ٹی آئی پرلرزہ طاری ہے۔ یہ تو وہی بات ہوگئی جو ایک گانے میں کچھ عرصہ پہلے ایک بھارتی حسینہ ایک سوال پوچھا کرتی تھی۔

لیکن ہمیں تلاش ہے کہ بلیک بیری کے اندرکیا ہے؟ کیاعائشہ گلالئی کو گندے میسج اسی بلیک بیری سے گئے تھے۔ صرف عائشہ ہی نہیں ریحام نے تو ساری ہنڈیا ہی چوراہے پرپھوڑدی، انیلہ خواجہ، عندلیب عباس نہ جانے اورکتنی خواتین ریحام خان کے دشنام کے تیروں کے زد میں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ریحام خان کی کتاب پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے چپ توڑ دی

   سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے۔ بلیک بیری کے اندرکیا ہے؟ اب یہی سوال ہے پورے پاکستان کی زبان پر بھی ہے۔