یوٹیوب نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا،متعدد اکائونٹس بند

یوٹیوب نے نئی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا،متعدد اکائونٹس بند


نیو یارک(24نیوز)یوٹیوب نے  نسل پرستی اور تعصب پر مبنی ویڈیوز پر پابندی لگانے کی  پالیسی پر عمل درآمد شروع کردیا،ایسی کئی ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے مکمل فعال ہونے میں اگرچہ کچھ وقت لگے گا مگر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام سے معطل کیا جائے گا۔انتظامیہ کا کہناہے کہ عمر،جنس، نسل،خاندان، مذہب کی بنیاد پر تعصب یا تفریق کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی سمیت یوٹیوب ہمیشہ قوانین پر عمل پیرا رہی ہے ، نفرت انگیز تقاریر کے خلاف پالیسی میں ایک اور اقدام اٹھا رہے ہیں۔ اگلےچندماہ کے دوران بتدریج پابندیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا اور نقرت انگیز مواد چلانے والے چینلز  یا دیگر monetization features پر اشتہارات نہیں چلائے جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیرس میں عالمی رہنماؤں نے آن لائن انتہاپسندی کے خاتمےکا مطالبہ کیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer