اپوزیشن کی ریکوزٹ تحریک عدم اعتماد کیلئے نہیں:جام کمال

اپوزیشن کی ریکوزٹ تحریک عدم اعتماد کیلئے نہیں:جام کمال


کوئٹہ(24نیوز)وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزٹ اجلاس تحریک عدم اعتماد پر نہیں بلکہ پی ایس ڈی پی سمیت دیگر مسائل پر بلا یا جا رہا ہے،بلوچستان میں سیکیورٹی تھریٹس موجود ہیں پولیس اور تمام فورسز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔

پولیس لائن میں یاد گار شہدا پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت سیف سٹی منصوبے،بے روزگاری کے خاتمے،امن وامان کی بہتر سمیت بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے،آج بھی ہم دس سال پرانی اسکیمات کی تکمیل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ریکوزٹ اجلاس پی ایس ڈی پی سمیت دیگر مسائل پر ہے عدم اعتماد کا تاثر بظاہر نظر نہیں آرہا،وزیراعلی بلوچستان سے آئی جی پولیس نے ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer