انٹر اپرونیور شپ کا عالمی میلہ پاکستان نے لوٹ لیا

انٹر اپرونیور شپ کا عالمی میلہ پاکستان نے لوٹ لیا


دی ہیگ(24نیوز)نیدرلینڈ میں عالمی انٹراپرونیورشپ کانفرنس کا میلہ پاکستان نے لوٹ لیا۔

پاکستانی نوجوان سید ابرار نے ایمرجنگ اکانومی کے بہترین انٹراپرونیور کا ایوارڈ اپنے نام کیا جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے ایوارڈ دیا۔ 

سید ابرار کو ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو 140 ممالک کے نمائندوں کی موجودگی میں ہال تالیوں سےگونج اٹھا۔ کانفرنس میں بھارت کے 34 نوجوانوں میں سے ایک بھی ایوارڈ لینے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

سید ابرار کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پر خوشی سے نہال ہوں، اس جیت کے ساتھ امریکا سے بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer