ملتانیوں نے عید کا دوسرا دن کیسے گزارا

ملتانیوں نے عید کا دوسرا دن کیسے گزارا


ملتان(24نیوز)عید کے دوسرے روز شہر اولیاء میں سورج اپنی آب وتاب سے چمکا تو شہریوں نے بھی گرمی کا توڑڈھونڈ لیا۔ نوجوانوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے سوئمنگ پول کا رخ کر لیا۔

عید کا دوسرا دن اور آگ برساتا سورج ،رہی سہی کسر لوڈشیڈنگ نے پوری کر دی ۔شہریوں نے گرمی سے بچنے کا آسان نسخہ ڈھونڈ لیا اور پہنچ گئے سوئمنگ پول میں گرمی کو بھاگنے کے لیے ۔شہریوں کا کہناہےکہ علاقے میں لائٹ موجود نہیں ہے اس لیے گرمی سے بچنے کے لیے سوئمنگ پول کا رخ کیا ہے ۔

بڑوں کے ساتھ بچے بھی سوئمنگ پول میں نہاتے نظر آئے،کہتے ہیں عید کو سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے گزار کر دوستوں کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں ۔

شہریوں کا کہناہےکہ سوئمنگ پول میں نہانا جہاں گرمی سے بچنے کا ذریعہ ہے وہیں دوستوں کے ہمراه انجوائے کرنے کا موقع بھی ملتا ہے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer