ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس10جون کو طلب،سڑکوں پر آنا ہوگا:بلاول بھٹو

ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس10جون کو طلب،سڑکوں پر آنا ہوگا:بلاول بھٹو


گھوٹکی (24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کمر کستے ہوئے 10 جون کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا اور اس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کریں گے۔

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گھوٹکی کے نوجوان سیاسی رہنمائوں کے وفد نے  ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی مشیر برائے صنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہر  بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سابق وزیراعلٰی مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر  بھی شامل تھے۔

چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی رابطہ مہم اور گھوٹکی میں علی محمد مہر مرحوم کے انتقال سے خالی نشست پر ہونے والے انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ عوامی حقوق اور عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کا کہ سلیکٹڈاور لے پالک حکومت نے ملکی کی معیشت کا بھیڑا غرق کردیا ہے۔  وفاقی حکومت نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کا خون چوس لیا ہے۔ عوام کو سڑکوں پر آکر ملک اور ملکی معیشت کو بچانا ہوگا۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer