غیر ملکی فنڈنگ سےمتعلق کیس کی سماعت، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی

غیر ملکی فنڈنگ سےمتعلق کیس کی سماعت، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی


اسلام آباد(24نیوز) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مبینہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت،الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کے جواب کی کاپی درخواست گزاروں کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں مبینہ غیرملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ن لیگ کے وکیل جہانگیرجدون آج بھی پیش نہ ہوئے جس پرممبرکمیشن ارشاد قیصرکا کہنا تھا کہ جہانگیرجدون نے جواب جمع کرانا ہے۔پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ بولےکہ جواب 15 جنوری کوجمع کرا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صادق و امین کا پول کھل گیا، عمران خان کی بنی گالا رہائشگاہ کا این او سی جعلی
 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزاروں کوپیپلز پارٹی کے جواب کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔ میڈیاسے گفتگومیں لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے ایک شوقیہ درخواست دائرکی۔ پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ ہے ہی نہیں۔ اگلا چیئرمین سینیٹ بھی پیپلزپارٹی کا ہی ہوگا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا۔ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔